WELCOME TO KHAAMAH ADABI FORUM خامہ ادبی فورم میں آپ کا استقبال ہے

کون کہتا ہے پیار کے دن ہیں

غزل

ایاز بستوی، ممبرا

green vine plants on gray wall

My post content

کون کہتا ہے پیار کے دن ہیں

آج گلشن میں خار کے دن ہیں

لی ہے ظالم نے فتح کی دستار

اور منصف کے ہار کے دن ہیں

اب کہاں سیم وزر سا وہ موسم

اب تو گرد و غبار کے دن ہیں

آتش گل سے مت جلا دینا

گل جبینو! شرار کے دن ہیں

صرف جمہوریت کے ہیں نعرے

اب کہاں اختیار کے دن ہیں

کیسا میلہ ہے مہ جبینوں کا

کیا یہ سولہ سنگار کے دن ہیں

چشم میگوں سے جام چھلکے ہے

اب تو کہدو خمار کے دن ہیں

بجھ کے سب سرد پڑگئے دیپک

نور کے دن نہ نار کے دن ہیں

جیسے برزخ سی ہوگئی دنیا

جیسے ہر سو مزار کے دن ہیں

اب وہ رنگ سخن ایاز کہاں

اب تو بس اشتہار کے دن ہیں

شاعر: ایاز بستوی، ممبرا